سندھ ہائیکورٹ 141

سندھ ہائیکورٹ: شہری کا کراچی کی بجائے جدہ پہنچنے کا معاملہ، ایئرلائن اور ایف آئی اے امیگریشن حکام کو نوٹس

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے شہری کے کراچی کے بجائے جدہ لے جانے کے معاملے میں نجی ایئرلائن اور وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)امیگریشن حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔

پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں نجی ایئر لائن کی جانب سے شہری کو لاہور سے کراچی آنے والے مسافر کو جدہ لے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔جسٹس ذوالفقارعلی سانگی نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے کہ درخواست گزار کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے۔ وکیل نواز ڈاہری مے موقف دیا کہ درخواستگزار کے ساتھ نہ صرف نا صرف انصافی ہوئی ہے بلکہ قومی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔

جسٹس ذوالفقار سانگی نے استفسار کیا کہ کیا ایئرلائن کیخلاف کوئی انکوائری ہورہی ہے؟ وکیل نے موقف دیا کہ انکوائری کے معاملے کا عمل نہیں ہے۔جسٹس ذوالفقار سانگی نے ریمارکس دیئے کہ لوگ کہتے ہیں ہمیں یہاں سے انصاف نہیں ملتا۔ہم صبح سے کیسز کی سماعت کے لیئے بیٹھتے ہیں 100، 100 کیسز روزانہ سنتے ہیں۔ اس طرح تو ریگولر بنیچز میں کیسز نہیں چلتے۔اس کے باوجود لوگ سمجھتے ہیں ان کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا۔ عدالت نے درخواست پر نجی ائیر لائن اور ایف آئی اے ایمگریشن حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

متاثرہ شہری ملک شاہ زین نے نجی ایئر لائن ایئر سیال کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں سول ایوی ایشن و دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ درخواستگزار شہری پیشے کے لحاظ سے انجینئرہے۔ شہری کو لاہور سے کراچی آنا تھا۔ نجی ایئر لائن والوں نے شہری کو کراچی کے بجائے جدہ پہنچا دیا۔ وہاں پر بغیر پاسپورٹ لے جایا گیا۔

درخواست گزار کو سعودی حکام نے پوچھ گچھ کی اور بیٹھا دیا۔شہری کو سعودی حکام نے شہری کو دوبارہ لاہور ڈی پورٹ کر دیا تھا۔ انتی بڑی لاپرواہی کی گئی ہے، شہری کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بغیر پاسپورٹ کو شہری کو کسے دوسرے ملک لے جایا گیا۔ ایف آئی اے، اور امیگریشن حکام کی نا اہلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں