جوڈیشل الاؤنس

سندھ ہائیکورٹ ، سندھ انفارمیشن کمیشن کے کمشنر سلیم خان کی تقرری کیخلاف آئندہ سماعت پر درخواست گزار سے دلائل طلب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ انفارمیشن کمیشن کے کمشنر سلیم خان کی تقرری کیخلاف آئندہ سماعت پر درخواست گزار سے دلائل طلب کرلیئے ہیں۔

بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں سندھ انفارمیشن کمیشن کے کمشنر سلیم خان کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سندھ انفارمیشن کمیشن کے کمشنر نے جواب جمع کروا دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار سے دلائل طلب کرلیئے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ میں گزشتہ 10 سالوں سے فلاحی ادارے میں کام کر رہا ہوں۔ فلاحی ادارے سے منسلک ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں جمع کرادیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازم انفارمیشن کمیشن کا کمشنر تعینات نہیں ہوسکتا۔ صرف سول سوسائٹی اور صحافی انفارمیشن کمیشن کا کمشنر بن سکتا ہے۔ حکومت سندھ نے محمد سلیم خان کی تقرری میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیئے۔ انفارمیشن کمیشن کی تقرری شفافیت سے متعلق 2016 کے ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست شفافیت، گڈ گورننس اور عوامی مفاد میں دائر کی گئی ہے۔ محمد سلیم خان کی تقرری کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے۔انفارمیشن کمیشن کی تقرری سے متعلق 23 جولائی کا نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔