سندھ ہائیکورٹ 4

سندھ ہائیکورٹ ،وین ڈرائیور سمیت 2 لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرمحکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے وین ڈرائیور سمیت 2 لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرمحکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 نومبر کو فریقین سے جواب طلب کرلیاہے۔

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں وین ڈرائیور سمیت 2 لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ وین ڈرائیور فہد اعظم کو20 اکتوبر کو سٹی کورٹ گیٹ نمبر 4 سے نامعلوم افراد جبری ساتھ لے گئے۔ فہد اعظم کورنگی کے رہائشی ہیں تاحال سراغ نہیں لگایا گیا.

محمد زبیر نامی شہری 28 اکتوبر سے ناظم آباد کے علاقے سے لاپتا ہیں بازیاب کرایا جائے۔ عدالت کی لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 نومبر کو فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں