سندھ ہائیکورٹ 40

سندھ ہائیکورٹ ،قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے چھاپوں اور ہراسمنٹ کیخلاف درخواست پرایس ایچ او مومن آباد و دیگر کو نوٹس جاری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے چھاپوں اور ہراسمنٹ کیخلاف درخواست پرایس ایچ او مومن آباد و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 فروری کو جواب طلب کرلیاہے۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے چھاپوں اور ہراسمنٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار مسمات یاسمین کے وکیل نے موقف دیا کہ میری موکلہ کا 17 سالہ بیٹا ہے، اس کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں۔ پولیس آئے روز گھر پر چھاپے مار کر ہراساں کر رہی ہے۔ اگر کوئی مقدمہ یا سی آر او ہے تو بھی سامنے لایا جائے۔ عدالت نے ایس ایچ او مومن آباد و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں آئی جی سندھ، ایس ایس پی ویسٹ ایس ایچ او مومن آباد و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں