سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ ،رمضان المبارک کا کورٹ شیڈول جاری ، مقدمات کی سماعت 8 بجے شروع ہوگی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے رمضان المبارک کا کورٹ شیڈول جاری کردیا۔سندھ ہائی کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں مقدمات کی سماعت صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگی۔

ایک بجے تک سماعت اور آدھا گھنٹہ چیمبر ورک ہوگا۔ جمعہ کو مقدمات کی سماعت ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی۔ سندھ ہائیکورٹ کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپورخاص میں ہفتے کو فیصلے کا دن ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ اور صوبے کی ماتحت عدالتیں مذکورہ شیڈول کے مطابق کام کریں گی۔