اسلام آباد ہائی کورٹ

سندھ ہائیکورٹ ،جسٹس طارق محمودکی ڈگری منسوخی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری 3اکتوبرتک جواب طلب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمودکی ڈگری کی منسوخی کے خلاف درخواست پرسندھ ہائیکورٹ نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 3اکتوبرتک جواب طلب کرلیا ہے۔

منگل کو دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل صلاح الدین احمد ایڈووکٹ نے عدالت کو بتایا کہ سینڈیکیٹ ممبرز نے طارق محمود کی ایل ایل بی کی ڈگری کینسل کی،یونیورسٹی بغیر نوٹس کسی کی ڈگری کینسل نہیں کرسکتی،اس سے قبل آئینی بینچ کے سامنے یہ معاملہ بالکل الگ نوعیت کا تھا۔جسٹس اقبال کلہوڑونے استفسارکیاکہ کیاکوئی وقت کاتعین ہے کہ کسی ڈگری کے متعلق انکوائری کروائی جا سکتی ہے.

جس پروکیل نے جواب دیا کہ جب ڈگری دے دی جاتی ہے اس کے بعد اس نوعیت کی انکوائری نہیں ہوسکتی۔جسٹس اقبال کلہوڑونے ریمارکس دیئے کہ ہم اس حوالے سے فریقین کو نوٹس جاری کردیتے ہیں،عدالت نے تین اکتوبر تک فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔