سندھ ہائیکورٹ 8

سندھ ہائیکورٹ،میٹروویل میں اسکول کے لئے مختص پلاٹ پر قبضے کی کوشش کیخلاف درخواست پرسندھ حکومت، اینٹی انکروچمنٹ و دیگر کو نوٹس جاری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے گلزار ہجری میٹروویل میں اسکول کے لئے مختص پلاٹ پر قبضے کی کوشش کیخلاف درخواست پرسندھ حکومت، اینٹی انکروچمنٹ، کے ڈی اے، کے ایم سی لینڈ ڈپارٹمنٹ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں فریقین سے جواب طلب کرلیاہے،پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں گلزار ہجری میٹروویل میں اسکول کے لئے مختص پلاٹ پر قبضے کی کوشش کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ میٹروویل تھری میں پرائمری اسکول/پارک کے لیے مختص اراضی پر قبضہ کیا جارہا ہے۔ قبضہ مافیا نے اراضی پر بائونڈری وال تیار کردی ہے۔ متعلقہ اداروں کو شکایت کے باوجود قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ غنڈہ عناصر علاقہ مکینوں کو ہراساں کررہے ہیں۔ اسکول کے لئے مختص اراضی پر تعمیرات غیر قانونی قرار دی جائے۔

فریقین کو غیر قانونی تعمیرات روکنے اور تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔ فریقین کی جانب درخواست گزار اور اہل محلہ کو ہراسانی سے روکا جائے۔ عدالت نے سندھ حکومت، اینٹی انکروچمنٹ، کے ڈی اے، کے ایم سی لینڈ ڈپارٹمنٹ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 3ہفتوں میںجواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں