سندھ ہائیکورٹ 128

سندھ ہائیکورٹ،سیکرٹری لیبر سندھ کو دوسرے محکمے کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست پرچیف سیکرٹری اور دیگر کو نوٹس جاری،15 اگست تک جواب طلب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سیکرٹری لیبر سندھ کو دوسرے محکمے کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست پرچیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری لیبر اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 15 اگست تک جواب طلب کرلیاہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں سیکرٹری لیبر سندھ رفیق احمد کو دوسرے محکمے کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ سیکرٹری لیبر رفیق احمد کوسندھ ورکرز ویلفیئربورڈ کا ایڈیشنل چارج بھی دے دیا گیا ہے۔ اعلی عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق کسی بھی افسر کو 6 ماہ سے زیادہ دوسرے عہدے کا چارج نہیں دیا جاسکتا۔

ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر بورڈرسندھ کو خلاف قانون عہدے کا چارج دیا گیا ہے ہٹایا جائے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری لیبر اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 15 اگست تک جواب طلب کرلیا۔ایڈیشنل سیکرٹری سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈزکی تقرری کو ارشد علی بھٹو نے چیلنج کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں