جوڈیشل الاؤنس 4

سندھ ہائیکورٹ،ساعارف علوی کی بطور سابق صدر سرکاری رہائشگاہ کی فراہمی کی درخواست پرایک ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی بطور سابق صدر سرکاری رہائشگاہ کی فراہمی کی درخواست پرتفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کی بطور سابق صدر سرکاری رہائشگاہ کی فراہمی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کردی۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ مختلف اداروں کو خطوط تحریر کیئے ہیں، تاحال جواب نہیں ملے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کس دور میں رہ رہے ہیں، واٹس ایپ کریں یا ای میل کریں۔ آج کے دور میں کون خط لکھتا ہے۔ ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں تفصیلی جواب جمع کروائیں۔

عدالت نے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔ بیرسٹر علی طاہر کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی بطور سابق صدر مملکت سرکاری رہائشگاہ کے اہل ہیں۔ سابق صدر کو پہلے باتھ آئی لینڈ میں بنگلہ الاٹ کیا تھا بعد میں دوسرا بنگلہ الاٹ کیا گیا۔ مذکورہ بنگلہ کسٹم ممبر شہاب امام کے قبضے میں ہے۔ بنگلے پر عدالت کی جانب سے حکم امتناع موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں