سندھ ہائیکورٹ 28

سندھ ہائیکورٹ،بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرمیئر کراچی ودیگرکو نوٹس جاری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر میئر کراچی و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔

منگل کوسندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر میئر کراچی و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے مئی 2025 میں پنشنری فوائد کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے فنانس ڈپارٹمنٹ کو فنڈز کی کمی پورا کرنے کا حکم دیا تھا۔

سیکرٹری بلدیات کو ریٹائرڈ اور آئندہ برس ریٹائر ہونے والے ملازمین کی فہرست میئر کراچی کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ کے ایم سی کو دو برس تک پنشن کی ادائیگی جاری رکھنے تھی۔عدالتی احکامات کے باوجود پنشن کی ادائیگی مکمل طور پر رکی ہوئی ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں