، کاشف سعید شیخ 67

سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کا اصل حل اسلام کا عالانہ اور عوام دوست نظام کے قیام میں مضمر ہے، کاشف سعید شیخ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی دو دہائیوں کی مسلسل حکمرانی کے باوجود عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوئی تسلی بخش کام ہوتا نظر نہیں آ رہا۔پٹرول تیل گیس اور کوئلہ سمیت قدرتی دولت سے مالامال صوبہ سندھ نااہل وکرپٹ قیادت کی وجہ سے ترقی کے کئی شعبوں میں پاکستان کے دیگر صوبوں سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔

بدامنی اورڈاکو راج نے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کا اصل حل اسلام کے عادلانہ اور عوام دوست نظام کے قیام میں مضمر ہے اور جماعت اسلامی اس مقصد کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام شکارپور پریس کلب میں ”بدل دو نظام کو ، سنواردو سندھ کو” کے عنوان سے افطار ڈنر سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں صحافیوں، سیاسی وسماجی رہنماؤں، دانشوروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جبکہ صوبائی نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عبدالقادرابڑو، مولانا صدرالدین مہر ودیگر مقامی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر شرکاء نے سندھ کی موجودہ صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور صوبے میں بہتر نظام اور حقیقی تبدیلی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں