اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن نے ملتوی کیے ہیں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے مخالفین کو گالی کا جواب گالی سے دینا نہیں سیکھا جبکہ پی ٹی آئی کو صرف مغلظات بکنا آتی ہیں۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان اخلاقی طور پر دیوالیہ آدمی ہے اور کیلیفورنیا کی عدالت سے فرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے معاملات میں پیپلزپارٹی کی کوئی شراکت نہیں ہے، لاہور عمران خان کے باپ کا ہے کہ آصف زرداری لاہور نہ جائیں۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اگر آصف زرداری اپنے اتحادیوں سے ملنے جاتے ہیں تو کیا عمران خان سے اجازت لیکر جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جس طرح لوگوں کو گالیاں دینے پر لگایا ہوا ہے وہ پاکستان کا کلچر نہیں ہے۔