وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ

سندھ کابینہ نے 1.71 ٹریلین روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور کر لیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ کابینہ نے مالی سال2022-23 کے لیے 1.71 ٹریلین روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور کر لیاہے۔وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تمام صوبائی وزرا، مشیر، معاونینِ خصوصی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے وزیرِ اعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ غریبوں کا بجٹ ہے، جس میں سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بہترین بجٹ کابینہ اراکین اور اسٹاک ہولڈرز کی معاونت سے بنایا گیا ہے۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر گیانچند اسرانی نے کابینہ سے کوہستان میں صحت کی سہولتوں کے لیے خصوصی پیکیج دینے کی استدا بھی کی۔