فواد چوہدری 239

سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاوس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندہ پولیس کے افسران بلاول ہاوس کے اشارے پر چھٹی پر گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ا پنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندہ پولیس کے افسران بلاول ہاوس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، ورنہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکی داماں کی یہ حکائت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے، اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں