اسسٹنٹ کلیکٹرز

سندھ میں18اسسٹنٹ کلیکٹرزکی بھرتی کا معاملہ،دوبارہ امتحان میں سب فیل ہوگئے

اسسٹنٹ کلیکٹرز
نیوز رپورٹر۔۔۔

سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کلیکٹرز کے عہدے پر 18 امیدواروں کی ریکروٹمنٹ کے حتمی احکامات جاری کئے تو متاثرہ بعض امیدواروں نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا۔

اقربا پروری اور سفارش کے الزامات سامنے آنے پر سندھ ہائی کورٹ نے پاس ہونے والے تمام 18 امیدواروں کا دوبارہ امتحان لینے کے احکامات جاری کئے۔

ملازمت حاصل کرنے والے تمام 18 امیدواروں کا دوبارہ امتحان سندھ پبلک سروس کمیشن نے لیا جس میں کوئی ایک بھی امیدوار پاس نہ ہوسکا اور سبھی فیل ہوگئے۔
اسسٹنٹ کلیکٹرز
امیدواروں کے ناکام ہونے پر اسسٹنٹ کلیکٹر کی سیٹوں پر دوبارہ سے بذریعہ اشتہار امتحان اور بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔