فواد چوہدری

سندھ میں گندم کی قیمتیں ملک بھر میں سب سے زیادہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں گندم کی قیمتیں ملک بھر میں سب سے زیادہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ حکومت کو فوری طور پر گندم کی ریلیز کا کہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں گندم کی قیمتیں ملک بھر میں سب سے زیادہ ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ سندھ حکومت نے 12 لاکھ ٹن گندم کی ریلیز روک رکھی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ اس سے پہلے سندھ حکومت نے گندم کی خریداری نہیں کی۔