کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب پیسے بنانے کا کاروبار بھی بن جاتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے ساتھ امداد بھی آتی ہے، سندھ میں ایمرجنسی کی صورتِ حال ہے۔ علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ اس صورتِ حال میں مقامی حکومتوں کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔
واضح رہے کہ سیلابی ریلا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تباہی مچانے کے بعد کل سندھ میں داخل ہوگا۔دریائے سندھ میں سیہون کے مقام پر طغیانی ہے، سیلابی صورتِ حال برقرار ہے۔