اسد عمر

سندھ میں حکمرانوں کو ہوش میں آنے کیلئے مزید کتنے خون درکار ہیں؟ اسد عمر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں حکمرانوں کو ہوش میں آنے کیلئے مزید کتنے خون درکار ہیں؟،تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے بہیمانہ قتل پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امنِ عامہ کی مسلسل بگڑتی صورتحال شدید تشویش کی باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے صوبائی حکومت میں سنجیدگی کا فقدان جرائم کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، سندھ میں حکمرانوں کو ہوش میں آنے کیلئے مزید کتنے خون درکار ہیں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت فوری قاتلوں کا سراغ لگائے اور انہیں کٹہرے میں کھڑا کرے،مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مقتول کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔