کراچی ( ر پورٹنگ آن لائن)سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں اسکول آج7 جون سے نہیں کھلیں گے، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کیئے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس چند روز میں ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔سندھ کے وزیرِ تعلیم نے کہا کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں امتحانات سے متعلق شیڈول کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔