بیرسٹر مرتضی وہاب

سندھ حکومت کوآپریٹیو اور وکٹوریہ مارکیٹ کے متاثرین کو معاوضہ ادا کریگی، مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کوآپریٹیو اور وکٹوریہ مارکیٹ کے متاثرین کے لئے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے، سندھ حکومت کوآپریٹیو اور وکٹوریہ مارکیٹ کے متاثرین کو معاوضہ ادا کریگی۔

ایک بیان میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ دونوں مارکیٹوں کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگائیگی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیگی، نقصانات کے تخمینہ کے بعد متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کردی جائیگی، عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرینگے ۔