کراچی(رپورٹنگ آن لائن)کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد سندھ حکومت نے پارکس اور تفریحی مقامات کھولنے کافیصلہ کیاہے جبکہ سی ویو جانے والے راستے بدستور بند رہیں گے۔
پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں خاطر خواہ کمی کے بعد سندھ حکومت نے پارکس اور تفریحی مقامات کھولنے کافیصلہ کیاہے جبکہ سی ویو جانے والے راستے بدستور بند رہیں گے،سی ویو جانے والی شارع پر کنٹینرز اوررکاوٹیں موجودہیں۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ رکاوٹیں ہٹانے یا راستے کھولنے سے متعلق کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔