کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے افغانستان کی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ اداروں کو تمام کالعدم تنظیموں پر کڑی نظر رکھنے اور کالعدم تنظیموں سمیت مذہبی اور دیگر شرپسند عناصر کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
سندھ حکومت نے افغانستان کی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اداروں کو تمام کالعدم تنظیموں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری کردی وزیراعلی سندھ کی سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد اور دیگر مشکوک ایکٹیویٹیز پر نظر رکھنے کی ہدایت کیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر فرقہ ورانہ نفرتوں کو بڑھانے کی کوشش کریں گے،جن کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے۔ ہمیں اپنے صفوں میں محبت اور اتحاد قائم کرنا ہے۔