مراد علی شاہ

سندھ حکومت نے مجموعی طور پر 463 ملین رین ایمرجنسی کیلئے جاری کیے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) شہرقائد میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت

پر 463 ملین رین ایمرجنسی کی مد میں جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلی سندھ نے بتایا ہے کہ 200 ملین کی گرانٹ

سالڈ ویسٹ ایمرجنسی پروگرام کے لیے جاری ہوئے تھے، ایس ڈبلیو ای ای پی کے لیے فنڈ16 جولائی کو جاری کیے گئے تھے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ فنڈنالوں کی صفائی اور دیگر رین ایمرجنسی کے لیے استعمال ہوہے ہیں، سندھ حکومت نے 2 جولائی کو 229 ملین

ڈویژنل کمشنرز کو جاری کیے، جبکہ 229 ملین میں سے 30 ملین کمشنر کراچی کو دیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 جولائی کو 4 ملین سعدی ٹان،

مہران ڈرین، ضلع شرقی کے لیے جاری ہوئے، اس بارسعدی ٹان میں بارش نے گزشتہ سال کی طرح نقصان نہیں پہنچایا۔مراد علی شاہ نے کہا

کہ میں نے لوکل گورنمنٹ کو ایک تفصیلی میپ بنانے کی ہدایت کی ہے، نشیبی علاقے، چوکنگ پوائنٹس، نالوں اور تجاوزات کی نشاندہی کی جائے گی،

میپ کی روشنی میں تمام مقامات کو ٹھیک کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے ورلڈ بینک پروگرام ایس ڈبلیو ای ای پی کے

تحت نالے پکے اور صاف کریں۔