ایڈمنسٹریٹر کراچی 200

سندھ حکومت نے سابق کمشنر افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ حکومت نے سابق کمشنر افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبائی سیکرٹری بلدیات افتخار شلوانی کو بلدیہ عظمی کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ نے افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن بنانے کی منظوری دے دی ہے، نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

افتخار شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں اور اس سے قبل سندھ میں کمشنر کراچی، محکمہ قانون، محکمہ صحت کے سیکرٹری کے علاوہ وفاقی وزارت صنعت وپیداوار میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں