سعید غنی

سندھ حکومت ناظم جوکھیوکے اہلخانہ سے تعاون کررہی ہے ، سعید غنی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ناظم جوکھیوکے اہلخانہ سے تعاون کررہی ہے، ناظم جوکھیوکے اہلخانہ کوانصاف دلایا جائے گا ، ہم ایم پی اے کے ساتھ نہیں ناظم جوکھیوکےاہلخانہ کے ساتھ ہیں، ناظم جوکھیوکیس میں سندھ حکومت متاثرین کےساتھ کھڑی ہے ، سندھ حکومت ناظم جوکھیوکے اہلخانہ سے تعاون کررہی ہے ، ناظم جوکھیوکے اہلخانہ نے کہا مجھے کوئی دھمکی نہیں دی گئی ، اہلخانہ کے مطابق وکیل کودھمکیاں دی گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ متاثرین کومتبادل جگہ دینے کیلئے10ارب روپے چاہئیں ، وسائل کی کمی کی وجہ سے بہت سے کام نہیں کرپاتے ، ہم تمام لوگوں کو متبادل زمین دیکر آباد کرنا چاہتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ چائنہ کٹنگ کی روایت ایم کیوایم دورمیں شروع ہوئی ، ہر شخص عدالتوں کے فیصلوں کو ماننے کا پابند ہے ، لوگوں کے مسائل سامنے رکھتے ہوئے ہمیں اسکوتحفظ دیناچاہیے ، مجھے اپوزیشن کے لوگ کنفیوز نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خود کہتی ہے نسلہ ٹاور نہ گرے ، یہ بتا دیں نسلہ ٹاور کے حق میں ہیں یا نہیں ، بنی گالہ کی ریگولرائزیشن کیلئے سپریم کورٹ میں جعلی لیٹردیاگیا ، خیبرپختونخوامیں اقلیتی ایم پی اےکاقاتل پی ٹی آئی کارہنماتھا۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ووٹ لینے کیلئے قاتل رہنما سے حلف لیا ، پی ٹی آئی بتائے انہوں نے قاتل کیخلاف کیاکارروائی کی؟۔