وزیراعلی سندھ 195

سندھ حکومت اور تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں، وزیراعلی سندھ کی پولیس حکام کو یقین دہانی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تمام افسران کوکام جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ حکومت،تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہا وس میں اہم اجلاس ہوا ، جس میں آئی جی سندھ کراچی، سکھر، حیدرآباد رینج اور اسپیشل برانچ کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری اور پیش آنیوالے واقعے پر تفصیلی بات چیت کی گئی، وزیراعلی سندھ نے تمام افسران کوکام جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت،تمام ادارے آپ کےساتھ ہیں۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ وزرا کمیٹی اور آرمی چیف کی ہدایات پرجلدتحقیقات سامنےلائی جائیں گی۔ وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ گلشن اقبال میں دھماکے اورجرائم کی تعداد بڑھنے پر تشویش ہے، چاہتاہوں افسران پیشہ ورانہ صلاحیتیں عوام کےتحفظ کیلئے استعمال کریں۔ اجلاس میں آئی جی سندھ نے گلشن اقبال دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی سندھ سے شیئر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں