عیدالفطر 50

سندھ اور خیبر پختونخوا میں عیدالفطرکی عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

کراچی( رپورٹنگ آن لائن)سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو صوبہ بھر میں عیدالفطر کی عام تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا،اعلامیے کے مطابق عید کی چھٹیاں جمعرات 19 مارچ سے ہفتہ 21 مارچ تک ہونگی،محکمہ ایڈنمسٹریشن نے اعلامیہ جاری کر دیا۔گزشتہ روزوفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا،اعلامیے کے مطابق 20 اور اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں