بلاول بھٹو زرداری

سلیکٹڈ کا جانا امید کی کرن ہے‘ بلاول بھٹو

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان حکومت کے خاتمے کو امید کی کرن قرار دیدیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آزاد اور شفاف الیکشن کے لیے دباو ڈالنے کے مشن پر نکلے تھے، تحریک عدم اعتماد، انتخابی اصلاحات اور قبل ازوقت الیکشن چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی منزل حاصل کرنے کے قریب ترتھے لیکن عمران خان نے انتخابی اصلاحات کو سبوتاژکیا، عمران خان کے اقدام سے ایک اورکمپرومائزڈ الیکشن کی طرف دھکیلاجا رہا رہا ہے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ امید کی کرن یہ کہ سلیکٹڈچلاگیا۔