مریم اور نگزیب

سلیکٹڈ، کرپٹ ، نااہل، آٹا،چینی چور حکومت کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ، کرپٹ ، نااہل، آٹا،چینی چور حکومت کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کا کائونٹ ڈائون شروع ہوگیا ہے ،کرائے کے ترجمان اور لوٹے سامان باندھ لیں ۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت شیر کے ٹویٹر پر گرجنے سے تھر تھر کانپ رہی ہے ،اے پی سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکی ہے ،آج سلیکٹڈ حکومت کی گیدڑ دھمکیاں میڈیا پر اثر انداز نہیں ہوں گی ،آزادی صحافت اور شہری آزادیوں کے لئے برسرپیکار میڈیا کا بھی آج امتحان ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کوریج رکوانے کے فسطائی اور آمرانہ ہتھکنڈے اب حکومت کے خلاف عوامی نفرت کا سیلاب نہیں روک سکتے ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کا جذبہ بتا رہا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم کون ہے،سلیکٹڈ حکومت پر ہفتہ اور اتوار کی شب قیامت کی رات تھی،سلیکٹڈ، کرپٹ ، نااہل، آٹا،چینی چور حکومت کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے۔