سلیم مانڈوی والا

سلیم مانڈوی والا کے خلاف فرد جرم کی کارروائی 28 اپریل تک موخر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت نے سلیم مانڈوی والا کے خلاف فرد جرم کی کارروائی 28 اپریل تک موخر کردی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس پر سماعت کی۔

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے فرد جرم عائد نہ کرنے اور حاضری سے مستقل استثنی کی الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی۔پراسیکیوٹر نیب نے موقف اپنایا کہ آئندہ سماعت پر درخواستوں پر جواب دینگے۔آئندہ سماعت پر بتائیں گے کہ منی ٹریل کہاں سے آئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28اپریل تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔