سلمان علی آغا

سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق کرکٹر باسط علی نے سلمان علی آغا کے ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی کر دی۔

سابق کرکٹر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سلمان آغا کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ریڈ بال کی بھی کپتانی مبارک، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان!۔

بنگلہ دیش کو کلین سویپ کرنے والے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ اس بارے میں باسط علی کے ٹوئٹ کے علاوہ پی سی بی کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔