ریلیز

سلمان خان کی تازہ فلم” سکندر ”باکس آفس پر ناکام ہونے کے بعد مداح دل شکستہ ہو گئے

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)سلمان خان کی تازہ فلم” سکندر ”باکس آفس پر ناکام ہونے کے بعد مداح دل شکستہ ہو گئے ہیں۔

بالی ووڈ باکس آفس پر فلم سکندر کی انتہائی مایوس کن آغاز کے سبب سلمان خان کے مداحوں میں شدید مایوسی دیکھی جا رہی ہے، دل شکستہ مداحوں کو پکارنا پڑا کہ لوٹ آو پرانے سلمان بھائی۔سکندر پر فلم ناقدین کی جانب سے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عید اور چھٹی یعنی اتوار کے دن ریلیز ہونے کے باوجود سلمان خان کی فلم باکس آفس پر ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی ریلیز کے کچھ ہی دنوں بعد نہ صرف غیر جانب دار شائقین بلکہ سلمان خان کے چاہنے والے بھی اپنے پسندیدہ سپر اسٹار کے خلاف ہو گئے ہیں، اور انھیں فلم میں ناقص اداکاری پر پکار رہے ہیں۔