سلمان خان 190

سلمان خان کا مداحوں کے لئے پیغام

ممبئی ( ر پورٹنگ آن لائن )بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے مداحوں کی پسندیدگی اور محبت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کے لئے خاص پیغام جاری کیا ہے۔سلمان خان نے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی تصویر شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ مجھے پیار، سپورٹ اور میرا خیال کرنے والے مداحوں کا شکریہ۔ آپ اپنا اور اپنے اہلخانہ کا خیال رکھو، خدا آپ پر مہربان ہو، میں بھی آپ لوگوں سے بہت پیار کرتاہوں۔سلمان خان کے پیغام اور تصویر کو کچھ ہی دیر میں ان کے اکائونٹ پر 10 لاکھ سے زائد بار لائک کیا گیا اور ہزاروں لوگوں نے کمنٹس بھی کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں