سلمان خان

سلمان خان نے کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوالی

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائوکی ویکسین لگوالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان کو ممبئی کے ہسپتال میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔ اس دوران انہوں نے عام سا لباس اور فیس ماسک پہن رکھا تھاجس کے فوراً ہی بعد اداکار کے مداح ان کی صحت سے متعلق پریشان ہونا شروع ہوگئے۔بعدازاں سلمان خان نے ٹوئٹر پر پیغام لکھ کر مداحوں کو بتایا کہ میں نے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ۔سلمان خان کی جانب سے ہسپتال جانے کا مقصد بتانے کے بعد ان کے مداحوں کی تشویش دور ہوگئی اور مداحوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس سے قبل اداکار سنجے دت نے بھی کورونا وائرس سے بچائوکی ویکسین لگوائی اور اس کی تصویر بھی انہوں نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔حال ہی میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر اور اداکارہ ہیما مالنی بھی کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔