کرینہ کپور

سلمان خان بہت ہی برے اداکار ہیں، کرینہ کپور

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارت کی نامور اداکارہ کرینہ کپور خان نے ساتھی سٹار سلمان خان کو برا اداکار قرار دے دیا۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے، تاہم ان کی ساتھی اداکارہ کرینہ کپور انھیں اچھا اداکار نہیں مانتیں۔ ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا وہ سلمان خان کی مداح نہیں ہیں، وہ تو انھیں پسند بھی نہیں کرتیں۔ کرینہ کپور نے کہا کہ سلمان خان ایک اچھے اداکار نہیں ہیں وہ بہت ہی برے اداکار ہیں۔

شاہ رخ کے بارے میں کرینہ کپور نے کہا کہ وہ ایسے شخص ہیں جن پر ہر لڑکی ہی مرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے شاہ رخ بہت پسند ہے، اگر آپ شاہ رخ سے متعلق مجھ سے پوچھیں گے تو مجھے ان کے بارے میں باتیں کرتے گھنٹوں گرز جائیں گے اور باتیں ختم نہیں ہوں گی۔