سلمان خان 43

سلمان خان اور نینتھارا کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ساتھ انڈین فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ نینتھارا پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلیے تیار ہیں۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور نینتھارا آنے والی بھرپور ایکشن ڈرامہ فلم میں اسکرین شیئر کریں گے۔

فلم کا نام ابھی طے نہیں ہوا تاہم اس کی ہدایت کاری نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز وامشی پیڈی پلی کریں گے اور اسے دل راجو پروڈیوس کریں گے۔ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ایکس اکانٹ پر ان تفصیلات کی تصدیق کی جس نے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سلمان خان دل راجو اور وامشی پیڈی پلی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ اپنے شیڈول کو اس طرح ترتیب دے سکیں کہ فلم کو عید 2027پر ریلیز کرنا ممکن ہو سکے۔فلم کو ایک بہترین کمرشل انٹرٹینر قرار دیا جا رہا ہے جس میں ایکشن کے ساتھ ساتھ جذباتی گہرائی بھی شامل ہوگی، یہ وہ فارمولا ہے جو روایتی طور پر سلمان خان کے مداحوں میں بے حد مقبول رہا ہے۔

توقع ہے کہ اس پراجیکٹ کا آغاز اپریل 2026 میں ہوگا جس کیلیے بھارت کے مختلف مقامات پر شوٹنگ کا ایک طویل شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔اگرچہ کہانی کو ابھی خفیہ رکھا گیا ہے لیکن اندرونی ذرائع کے مطابق فلم میں بڑے پیمانے پر ایکشن سینز ہوں گے جن میں جدید ترین VFX کا استعمال کیا جائے گا۔فلم میں نینتھارا کی شمولیت نے فلم کے تجسس میں مزید اضافہ کر دیا کیونکہ یہ مختلف فلمی صنعتوں کے بڑے ٹیلنٹ کو ایک ساتھ لانے والا ایک اہم اشتراک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں