ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ انڈسٹری کے دو بڑے نام سلمان خان اور اکشے کمار 19 سال بعد پھر سے ایک ساتھ نظر آئے تو مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہا۔اکشے کمار نے انسٹا گرام پر سلمان خان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں سلمان خان اور اکشے کمار کو فلم سیلفی کے گانیمیں کھلاڑی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اور جبمیں کھلاڑی پر سلمان خان نے ڈانس کیا تو انہیں اس گانے کی دھن کو سمجھنے میں پر بمشکل چند سیکنڈ لگے اور پھر کیا بھائی، بس دھوم مچ گئی!اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک میں71 لاکھ 33 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔