کامران مرتضیٰ

سلمان اکرم کی بات ساتھ چلنے اور ساتھ چلانے والی نہیں، جے یو آئی سینیٹر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا نے اتحاد سے متعلق جو بات کی ہے وہ ساتھ چلنے والی اور ساتھ چلانے والی دوستوں کی بات نہیں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا ممکن ہے ہم اسٹیبلشمنٹ سے ہاتھ ملانے کی خواہش کے بغیر آگے بڑھنے کا سوچ رہے ہوں۔

ان کا کہنا تھا ہم نہ اپنی بارگیننگ پوزیشن بڑھانا چاہتے ہیں اور نہ کسی اور کی بارگیننگ پوزیشن بڑھانا چاہتے ہیں۔