واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے بدھ کو کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف مزید
سخت (سنیپ بیک) پابندیاں عائد کرنے کے امریکی مطالبہ پر مزید کارروائی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔اقوام متحدہ میں
انڈونیشیا کے سفیر ڈیان ٹریانسیاہ جانی نے مغربی ایشیا پر کونسل کے ہونے والے اجلاس کے دوران روس اور چین کے ایک
سوال کے جواب میں مذکورہ باتیں کہیں۔ خیال رہے انڈونیشیا اگست سے سلامتی کونسل کی سربراہی کر رہا ہے۔ ڈیان نے اقوام
متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ پر برہمی کا اظہار کیا ، جنھوں نے ان پر ’دہشت گردوں‘کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیاتھا۔
امریکی سفیر نے ان کے تبصرے کے بعد کہا کہ مجھے واقعتا اسے واضح کرنے دیں. ٹرمپ انتظامیہ کو اس معاملہ میں محدود لوگوں س
ے ملنے کا کوئی خوف نہیں ہے۔ مجھے صرف اس بات کا افسوس ہے کہ اس کونسل کے دیگر ممبران اپنا راستہ کھو بیٹھے ہیں.
اور اب وہ خود کو دہشت گردوں کے ساتھ کھڑا پا رہے ہیں۔