رانا تنویر حسین

سقوط ڈھاکہ اور سانحہ پشاور ناقابل فراموش ہے ہمیں ماضی کی تلخ حقیقت کو سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا،رانا تنویر حسین

شیخوپورہ (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی و پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ پشاور ناقابل فراموش ہے ہمیں ماضی کی تلخ حقیقت کو سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا1971 دشمن کی مکاری بالکل عیاں ہے ہمہ وقت ہوشیار رہنا ہوگا اور سانحہ اے پی ایس ایک لازوال قربانی کا دن ہے سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے اساتذہ اور بچوں کوغیورقوم سلام پیش کرتی ہے اے پی ایس پر حملہ کرنے والے بزدل ہیں اور ان کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں معصوم بچوں پر حملہ کرنے والے ذہنی مریض ہیں اورکسی رعایت کے مستحق نہیں اے پی ایس کے شہدا کو قوم آج تک نہ بھلا سکی،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ ہم شہدا کے والدین کو بھی سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منی بجٹ قومی سلامتی اور خود مختاری کے لئے خطرناک ثابت ہو گا مسلم لیگ(ن)اپوزیشن جماعتیں منی بجٹ منظور نہیں ہو نے دے گی منی بجٹ منظور ہوا تو پاکستان معاشی واقتصادی خود مختاری بھی ہار جائے گی اپوزیشن کسی کو پاکستان آزادی و خودمختاری کو دا پر لگانے کی اجازت نہیں دے گی

انہوں نے کہا کہ نااہل و نالائق حکمرانوں نے اقتدار کی خاطر ملک وقوم کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے ملک وقوم کا سودا کرنیوالوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے عمران نیازی کے دوراقتدار کو ملکی تاریخ میں سیاہ دور کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا ان کی حکومت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی اس حکومت نے غریب آدمی کے چولہے ٹھنڈے کر دیے ہیں۔