سعید غنی

سعید غنی کی سٹی کونسلر جاوید یوسف کے والد کے انتقال پر تعزیت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیر بلدیات سندھ اور پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے سٹی کونسلر جاوید یوسف کے والد کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔

انہوں نے جاوید یوسف اور اہلِ خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے معروف رہنما اقبال کشمیری، یوسی 6 کے چیئرمین چوہدری حامد حسین، پیپلز پارٹی کے ریکارڈ سیکرٹری امین سہوترہ، اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے، جنہوں نے جاوید یوسف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاوید یوسف ایک فعال اور محنتی کونسلر ہیں، اور ان کے والد ایک باوقار اور نیک سیرت شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی شرافت، خدمت اور اصول پسندی کے ساتھ گزاری۔ پارٹی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت اور مقامی تنظیم نے بھی مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر علاقے کی سماجی و سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے جاوید یوسف سے تعزیت کی۔سابق وفاقی وزیر جے سالک سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی جاوید یوسف سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔