سعود شکیل 128

سعود شکیل ٹیسٹ میچز کی ابتدائی 15 اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے

پرتھ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل ٹیسٹ میچز کی ابتدائی 15 اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

سعود شکیل ٹیسٹ میچز کی ابتدائی 15 اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے، انہوں نے یہ سنگِ میل آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبور کیا۔سعود شکیل نے کیریئر کی ابتدا میں انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیلیں۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 22، 54، 125 اور 32 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ سری لنکا میں سعود شکیل نے 208، 30 اور 57 رنز بنائے تھے۔پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 28 رنز بنائے تھے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس نے مسلسل 14 اننگز میں 20 یا زائد رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں