شہزادہ محمد بن سلمان 27

سعودی ولی عہد 18نومبر کو وائٹ ہاس کا دورہ کریں گے

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)وائٹ ہائوس عہدیدارنے کہاہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہائوس کا دورہ کریں گے۔

اس سے پہلے امریکا کے صدر ٹرمپ نے انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ سعودی عرب ابراہام معاہدے میں شامل ہوگا، ہم حل نکال لیں گے۔ میزبان نے سوال کیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک ابراہام معاہدہ میں شامل نہیں ہونگے جب تک دو ریاستی حل نکالا نہیں جاتا۔

صدر ٹرمپ نے کہا انہیں یقین نہیں کہ آیا، یہ دو ریاستی حل ہوگا کیونکہ یہ اسرائیل اور خود ان پر منحصر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں