ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو جمہوریہ کوریا کے صدر لی جے میونگ کی جانب سے ایک تحریری پیغام موصول ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات کا احاطہ کیا گیا تھا۔
یہ پیغام سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں جمہوریہ کوریا کے صدر کے خصوصی ایلچی اور کوریائی صدارتی دفتر کے سربراہ کانگ ہون سیک کے استقبال کے دوران وصول کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔









