وزیراعظم 9

سعودی ولی عہد سے مصری صدر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نیجدہ میں مصری صدرعبدالفتاح السیسی کا خیرمقدم کیا اور افطار کی میزبانی کی۔ملاقات میں سعودی ولی عہد نے مصری صدر کا ان کے دوسرے گھر سعودی عرب میں خیرمقدم کیا۔

سعودی عرب اور مصر کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات کا جائزہ اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔مشرق وسطی کی صورتحال خاص طور پر خطے کی سلامتی اور استحکام، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے ساتھ عرب اور اسلامی امور پر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العبیان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں صدر السیسی سعودی عرب کے مختصر دورے اور سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد جدہ سے روانہ ہوگئے۔کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں رخصت کیا۔مصری ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا یہ دورہ سعودی عرب اور مصرکے تاریخی تعلقات کو مضوط بنانے، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشاورت اور رابطے کو جاری رکھنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں