شہزادہ محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد سے جرمن صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جرمنی کے صدر فرینک والٹر سٹین نے ریاض کے قصر یمامہ میں ملاقات کی ،جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق جرمن صدر قصر یمامہ پہنچے تو باضابطہ خیرمقدمی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سعودی ولی عہد نے جرمن صدر کا خیرمقدم کیا ۔ جرمن صدر نے سعودی ولی عہد کی میزبانی اور پرتپاک خیرمقدم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے علاوہ اس کی حمایت اور اس میں اضافے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔