نائب صدر 44

سعودی وزیر خارجہ کی فلسطینی نائب صدر سے ملاقات

ریاض (رپورٹنگ آن لائن )سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سیریاض میں فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔غزہ کے باشندوں کو درپیش سنگین انسانی مصائب، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت پر بھی بات کی گئی۔کسی رکاوٹ کے بغیر انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے، فلسطینی اتھارٹی کے فنڈز کے اجرا، فلسطینی بنکنگ نظام کے تحفظ، صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے عملدرآمد اور فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے شروع کردہ اصلاحاتی پروگرام کیلیے مملکت کی جانب سے سپورٹ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

فلسطینی عوام کیجائز حقوق کو یقینی بنانے کے حوالے سے جاری کوششوں جس میں ایک خود مختار ریاست کے قیام جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو پر بھی بات کی گئی۔اس موقع پر وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان اور وزارت خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں