ریاض (ر پورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ اور روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نماوں نے خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹیلفیون پر بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
اس موقع پر دونوں وزرا خارجہ کے درمیان سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے جی 20اجلاس اور اس کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی اور روسی وزرا خارجہ کے درمیان خطے کی تازہ ترین صورت اور مشرق وسطی میں ہونے والی امن پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔