فیصل بن فرحان 67

سعودی وزیر خارجہ سے آسٹریائی ہم منصب کی ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر پر اپنی آسٹرین ہم منصب بیاٹے مائنل رائزنگر سے ملاقات کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استقبالیہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماں نے خطے کی موجودہ صورتحال کی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں