دوحہ (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔
وہ عرب اسلامی مشترکہ ہنگامی سربراہی اجلاس کے لیے وزرائے خارجہ کی تیاری کی میٹنگ میں شرکت کریں گے تاکہ قطر پر اسرائیلی حملے کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔









